برطانوی سائنس دانوں نے پھیپھڑوںسے سرطانی خلیے ٹوٹ کر باقی پورے جسم میں پھیلنے کے عمل کی تکنیک جان لی ہے، جس سے اس بات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ سائنسدانوں اور ماہرین ادویات ساز جلد ہی پھیپھڑوں کے سرطان کو پھیلنے اور سرطانی خلیوں کو ہدف بنانے والی دوائی تیار کر لیں گے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق
سائنسدانوں نے پھیپھڑوں کے سرطانی خلیوں کی مائیکروسکوپ کے ذریعے تصاویر لی جن سے دکھائی دیتا ہے کہ سرطانی خلیوں کو بکھرنے اور ٹوٹنے کے عمل میں ان خلیوں کو آپس میں جوڑنے والی پروٹین کا عمل دخل ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے پھیپھڑوں کے سرطانی خلیوں کو ہدف بنانے والی ادویات کی تیاری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔